29 جولائی، 2022، 6:30 PM

صوبہ نینوا میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی جہازوں کی بمباری، 8 دہشتگرد ہلاک

صوبہ نینوا میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی جہازوں کی بمباری، 8 دہشتگرد ہلاک

عراقی سیکورٹی انفارمیشن کے ادارے نے صوبہ نینوا میں داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جنگی جہازوں کی بمباری کی خبر دی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی انفارمیشن کے ادارے نے صوبہ نینوا میں داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جنگی جہازوں کی بمباری کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی انفارمیشن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا کے مغرب میں واقع پہاڑی علاقے عدایہ میں ایف سولہ طیاروں نے داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی کاروائی دقیق سیکورٹی معلومات کی بنیاد پر اس پہاڑی علاقے کے ایک غار میں داعشی دہشت گردوں کی مخفیگاہ کی نشاندھی ہونے کے بعد کی گئی۔ 

قابل ذکر ہے کہ داعش کے باقی ماندہ عناصر بدستور عراقی سلامتی کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں، خاص طور پر آزاد کرائے گئے صوبوں من جملہ دیالی، کرکوک، الانبار، صلاح الدین اور نینوا میں یہ خطرہ بدستور موجود ہے۔ یہ عناصر بعض اوقات مسلح حملے کرتے ہیں جو سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کی ایک تعداد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

News ID 1911753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha